24 مارچ 2016 - 19:26
صرف ایران، عراق کے بحران زدہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے: عراقی رکن پارلیمنٹ

عراق کے رکن پارلیمنٹ محمد تقی المولی نے کہا ہے کہ صرف ایران، صوبہ کرکوک کے علاقے "تازہ" کے بحران زدہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ محمد تقی المولی نے جمعرات کے روز کہا کہ عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے علاقے "تازہ" میں داعش دہشت گردوں کے کیمیاوی حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہی ہے جو مصیبت زدہ اس علاقے کے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "تازہ" علاقے کے زخمیوں کی تعداد، جو پہلے چار سو تھی، اب بڑھ کر دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے پہلی مارچ کو عراق کے صوبہ کرکوک کے جنوبی علاقے "تازہ" پر کیمیاوی حملہ کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169